العلم اکیڈمی ویب سائٹ کے استعمال کی شرائط و ضوابط
آخری تازہ کاری: ۸ مئی ۲۰۲۵ء
العلم اکیڈمی (ہم، ہمارا یا ادارہ) ایک آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جو دینی، اسلامی اور عربی علوم کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کے استعمال سے پہلے براہِ کرم درج ذیل شرائط و ضوابط کو بغور ملاحظہ فرما لیں۔
ویب سائٹ تک رسائی اور اس کا استعمال ان شرائط کی قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
1. ویب سائٹ کا مقصد
العلم اکیڈمی کا مقصد اسلامی، دینی، اور شرعی تعلیمات کا فروغ، آن لائن کورسز، دروس، ورکشاپس اور مطالعہ جاتی مواد کی فراہمی ہے، جن میں شامل ہیں:
شعبہ عالمیت و فضیلت
تخصص فی الفقہ والافتاء
تخصص فی اللغۃ العربیۃ
شعبہ دینیات
علوم قرآنیہ، سیرت نبویہ و تاریخ اسلامی
دیگر متعلقہ علوم
2. رجسٹریشن اور اکاؤنٹ
ویب سائٹ کے بعض خدمات سے استفادہ کے لیے صارف کو رجسٹریشن کی ضرورت ہوگی۔
رجسٹریشن کرتے وقت فراہم کی جانے والی معلومات مکمل، درست اور تازہ ہونی چاہییں۔
صارف اپنے اکاؤنٹ کی معلومات اور پاسورڈ کی حفاظت کا ذمہ دار ہوگا۔
العلم اکیڈمی کسی بھی وقت رجسٹریشن مسترد کرنے یا اکاؤنٹ معطل/ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
3. رجسٹریشن میں فراہم کردہ معلومات کی رازداری
داخلہ اور رجسٹریشن کے دوران فراہم کردہ معلومات (نام، پتا، فون نمبر، ای میل، تعلیمی پس منظر، اور دیگر ذاتی معلومات) صرف اکیڈمی کی تعلیمی خدمات، انتظامی معاملات اور رابطے کے مقاصد کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
یہ معلومات کسی تیسرے فریق یا ادارے کو فروخت، منتقل یا غیر متعلقہ مقاصد کے لیے فراہم نہیں کی جائیں گی، سوائے اس صورت کے جب قانون یا متعلقہ ادارے کی طرف سے قانونی تقاضا ہو۔
اکیڈمی تمام ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے مناسب تکنیکی و انتظامی اقدامات کرے گی تاکہ معلومات محفوظ اور خفیہ رہیں۔
معلومات کی درستگی، نظرثانی اور محدود حذف کی پالیسی:
طلبہ کسی بھی وقت اپنی فراہم کردہ معلومات میں درستگی یا نظرثانی کی درخواست ادارے کو دے سکتے ہیں۔
بعض بنیادی معلومات (مثلاً نام، والد کا نام، تاریخ پیدائش، تعلیمی اسناد ، پتے وغیرہ ) کو ادارہ مستقبل کی ضروریات، قانونی تقاضوں اور انتظامی ریکارڈ کے لیے محفوظ رکھنے کا مجاز ہوگا، تاہم دیگر غیر ضروری معلومات کو طلبہ کی درخواست پر حذف یا معطل کیا جا سکتا ہے۔
ادارہ ان معلومات کی رازداری اور تحفظ کا پابند ہوگا۔
4. ادائیگی اور فیس
بعض کورسز اور خدمات کے لیے فیس مقرر ہوگی، جو وقتاً فوقتاً ویب سائٹ پر بیان کی جائے گی اور العلم اکیڈمی کے ذمہ داران اس میں تبدیلی کا مکمل حق محفوظ رکھتے ہیں۔
فیس کی ادائیگی آف لائن یا آن لائن متعین کردہ طریقوں سے کی جائے گی۔
فیس کی واپسی (Refund) کی پالیسی علیحدہ صفحہ پر درج ہوگی؛ عمومی طور پر داخلہ فائنل ہونے کے بعد فیس ناقابل واپسی ہوگی، الا یہ کہ ادارہ استثناء دے۔
5. استفادہ کی شرائط
صارفین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسلامی آداب اور اخلاق کے مطابق ویب سائٹ کا استعمال کریں۔
ویب سائٹ پر فراہم کردہ مواد صرف ذاتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
کسی بھی قسم کی غیر شرعی، غیر اخلاقی، یا خلاف قانون سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ویب سائٹ پر موجود مواد، کورسز، ویڈیوز، نوٹس اور دیگر اشیاء کے جملہ حقوق العلم اکیڈمی کے پاس محفوظ ہیں۔
مواد کی غیر مجاز نقل، اشاعت، فروخت یا تقسیم ممنوع ہے۔
6. علمی امانت داری
العلم اکیڈمی کی طرف سے فراہم کردہ اسناد (Certificates) صرف ان ہی طلبہ کو دی جائیں گی جو کورس مکمل کریں اور طے شدہ معیارات پر پورے اتریں۔
کسی بھی قسم کی جعلسازی، نقل، یا امتحانی بددیانتی کی صورت میں ادارہ کورس منسوخ کرنے اور سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کرنے کا مجاز ہوگا۔
7. ویب سائٹ کی دستیابی اور تبدیلیاں
العلم اکیڈمی اپنی ویب سائٹ، کورسز یا خدمات میں کسی بھی وقت ترمیم، معطلی یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ہم ویب سائٹ کی مسلسل دستیابی کی ضمانت نہیں دیتے، تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر وقتی تعطل ممکن ہے۔
8. ذمہ داری کی حد بندی (Limitation of Liability)
ویب سائٹ پر فراہم کردہ تمام علمی مواد انتہائی احتیاط اور تحقیق کے بعد پیش کیا جاتا ہے، تاہم ادارہ کسی بھی قسم کی سهو یا علمی اختلاف پر ذمہ دار نہیں ہوگا۔
صارفین سے توقع ہے کہ وہ علمی نکات میں مزید تحقیق و مراجعت کریں اور اہل علم سے رہنمائی لیں۔
9. اسلامی آداب و اخلاق
العلم اکیڈمی ایک دینی ادارہ ہے؛ لہٰذا ویب سائٹ پر گفتگو، سوالات، تبصرے اور دیگر رابطوں میں اسلامی اخلاق و آداب کا لحاظ ضروری ہے۔
ادارہ کسی بھی غیر اخلاقی تبصرہ یا نامناسب رویہ کی صورت میں صارف کا اکاؤنٹ معطل کر سکتا ہے۔
10. قوانین کا اطلاق
یہ شرائط و ضوابط اسلامی شریعت اور متعلقہ ملکی قوانین کے تحت نافذ العمل ہوں گے۔
11. رابطہ کی معلومات
اگر آپ کو شرائط و ضوابط سے متعلق کوئی سوال یا وضاحت درکار ہو تو براہ کرم درج ذیل ای میل یا پتے پر رابطہ کریں:
العلم اکیڈمی
ویب سائٹ: www.alilm-academy.com
ای میل: info@alilm-academy.com
فون:
نوٹ: العلم اکیڈمی وقتاً فوقتاً ان شرائط و ضوابط میں ترمیم کا حق محفوظ رکھتا ہے، جن کی اطلاع ویب سائٹ پر دی جائے گی۔
ان شرائط کی قبولیت آپ کے ویب سائٹ کے استعمال کی بنیاد ہے۔
Terms and Conditions of Use — Alilm Academy Website
Last Updated: May 8, 2025
Al-Ilm Academy (“we”, “our”, “the Academy”) is an online educational institution dedicated to providing Islamic, religious, and Arabic sciences education. Please carefully review the following Terms and Conditions before using our website.
By accessing or using our website, you agree to be bound by these Terms and Conditions.
1. Purpose of the Website
Al-Ilm Academy aims to promote Islamic knowledge and education through online courses, lessons, workshops, and study materials in fields including but not limited to:
-
Islamic Sciences (Aalimiyyah & Fazeelat programs)
-
Specialization in Islamic Jurisprudence and Fatwa
-
Specialization in Arabic Language
-
Islamic Studies and Theology
-
Quranic Sciences, Seerah, and Islamic History
-
Other relevant religious disciplines
2. Registration and Account
-
Certain services of the website require user registration.
-
The information provided during registration must be accurate, complete, and up to date.
-
The user is solely responsible for safeguarding their account credentials and password.
-
Al-Ilm Academy reserves the right to reject registration or suspend/terminate any account at any time at its sole discretion.
3. Privacy of Registration Information
-
Personal information provided during admission and registration (e.g., name, address, phone number, email, educational background, etc.) will be used solely for academic services, administrative matters, and communication purposes.
-
Such information will not be sold, transferred, or disclosed to third parties for unrelated purposes, except when required by law or a legal authority.
-
The Academy will adopt reasonable technical and administrative measures to safeguard and secure all personal information.
Policy on Accuracy, Review, and Limited Deletion of Information:
Students may request corrections or updates to their provided information at any time.
Certain essential information (such as name, father’s name, date of birth, educational credentials, and addresses) may be retained by the Academy for future administrative, legal, or institutional needs. However, non-essential data may be deleted or disabled upon the student’s request.
The Academy remains committed to maintaining confidentiality and security of all such information.
4. Payments and Fees
-
Some courses and services will have designated fees, which will be clearly stated on the website and are subject to change at the discretion of the Academy’s administration.
-
Payments can be made through prescribed offline or online methods.
-
The Refund Policy will be outlined on a separate page. Generally, once admission is finalized, the fee is non-refundable unless an exception is granted by the Academy.
5. Terms of Use
-
Users are expected to utilize the website in accordance with Islamic manners and ethics.
-
The materials provided on the website are for personal and educational use only.
-
Any form of unlawful, unethical, or un-Islamic activity is strictly prohibited.
-
All content (courses, videos, notes, materials, etc.) is the intellectual property of Al-Ilm Academy.
-
Unauthorized reproduction, publication, sale, or distribution of the materials is prohibited.
6. Academic Integrity
-
Certificates and academic credentials from Al-Ilm Academy will be awarded only to students who complete the course and meet the established academic standards.
-
Any form of fraud, plagiarism, or academic dishonesty will lead to course cancellation and denial of certification at the discretion of the Academy.
7. Website Availability and Changes
-
Al-Ilm Academy reserves the right to modify, suspend, or discontinue its website, courses, or services at any time.
-
Continuous availability of the website is not guaranteed, and temporary disruptions may occur due to technical reasons.
8. Limitation of Liability
-
All academic materials are provided with utmost diligence and scholarly research. However, the Academy does not take liability for inadvertent errors or scholarly differences of opinion.
-
Users are encouraged to conduct further research and consult qualified scholars on academic matters.
9. Islamic Manners and Etiquette
-
As a religious institution, Al-Ilm Academy expects users to observe Islamic etiquettes and decorum in communications, queries, comments, and other interactions on the website.
-
Any unethical or inappropriate comment or behavior may result in account suspension.
10. Governing Law
These Terms and Conditions shall be governed by Islamic Shariah principles and applicable national laws.
11. Contact Information
If you have any questions or require clarifications regarding these Terms and Conditions, please contact us at:
Al-Ilm Academy
Email: info@alilm-academy.com
Phone: [Insert phone number]
Website: www.alilm-academy.com
Note: Al-Ilm Academy reserves the right to amend these Terms and Conditions periodically, and such updates will be announced on the website.
Your continued use of the website constitutes acceptance of any updated Terms.