About Us

bismilahsmall

اہداف ومقاصد

’’ العلم اکیڈمی ‘‘ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عمدہ اور جدید اسلوب میں آن لائن دینی تعلیم دینے والا ادارہ ہے اور www.alilm-academy.com اس کی تعلیمی ویب سائٹ ہے، جس کے اہداف یہ ہیں:

۱۔۔۔ جدید وسائل بالخصوص انٹر نیٹ کی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے علم حاصل کرنے کے شائقین کی علمی رہنمائی کرنا اور مختلف علمی شعبوں کی تعلیم آن لائن فراہم کرنا۔

۲۔۔۔ علوم اسلامیہ کی نشر واشاعت اور جہالت کا خاتمہ۔

۳ ۔۔۔ انسانیت بلکہ پوری کائنات کی فلاح وبہود کی ضامن اعلی اسلامی تعلیمات کو عام کرنا اور شکوک وشبہات کو دور کرنا۔

ہمارا منہج

ہم اہل سنت والجماعت کے عقائد اور سلف وصالحین کی راہ پر چلنے کے داعی ہیں، تمام ائمہ وفقہاء اور مسالکِ امت مسلمہ کے احترام کے اہتمام و ترغیب کے ساتھ ہم قرآن وحدیث ، آثار واجماع صحابہ، فقہ حنفی اور علماء دیوبند کے متبع ہیں۔

ہم فضولیات، سب وشتم، جنگ وجدال اور مناظرانہ امور جیسی بے فائدہ باتوں سے مکمل اجتناب کرتے ہیں۔

ہم تعلیمی خدمات کی فراہمی میں اکابر علماء اور دانشوران امت کی نگرانی اور ان کے مشوروں کو ضروری اور شمع راہ تصور کرتے ہیں، اور ان کی نصیحت ورہنمائی اور طے کردہ خطوط وآداب کی پابندی کرتے ہیں۔

طلبہ وطالبات سے تعلق وتعارف کی نوعیت

طلبہ وطالبات علم حاصل کرنے کے لئے بوقت داخلہ داخلہ فارم میں جو اپنا تعارف پیش کرتے ہیں ہم ان کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتے ہیں اور ان کے صحیح ہونے کی تصدیق بھی نہیں کرتے۔

طلبہ اور طالبات سے ہمارا تعلق خود ان ہی کی طلب پر ہے جو صرف تعلیم اور تدریس تک محدود ہے، ان کے افکار ونظریات اور ان کی ذاتی مشغولیت ومصروفیت اور سرگرمیوں سے چاہے وہ انفرادی ہوں یا سماجی یا دیگر ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور ان سے ہمارا تدریسی وتعلیمی رابطہ ان کی کسی فکر یا کسی عمل کی تائید کی دلیل وعلامت بھی نہیں ہے۔

ہمارا عہد وپند:

ہم خود بھی اس بات کے پابند ہیں اور اپنے طلبہ وطالبات کو بھی اس بات کی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اعلی عمدہ اخلاق سے خود کو متصف رکھیں، ہر قسم کی برائی، منکرات اور ممنوع چیزوں سے خود کو دور رکھیں، تقوی وپرہیزگاری اور اتباع سنت کو اپنا نصب العین بنائیں اور اسلامی تعلیمات وہدایات کے مطابق زندگی گزاریں، نیز ملکی قوانین کا احترام کریں، قانون شکنی سے مکمل پرہیز کریں۔

ہم اپنے طلبہ اور طالبات کو اس بات کی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ ایک محب وطن مہذب شہری بنیں ،خود کو انسانیت کے لئے مفید بنائیں اور ہر ایک کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور ہر قسم کی نفرت آمیز  اور دل آزار باتوں اور اعمال سے خود کو دور رکھیں۔ 

اللہ ہمیں خیر وبھلائی پر استقامت عطا کرے، اور ان اعمال صالحہ اور اخلاق حسنہ کی توفیق سے نوازے جن کی تعلیم رسول اللہ ﷺ نے دی ہے اور جو اللہ عز وجل کی رضا کا موجب ہیں۔

Goals and Objectives

Al-Ilm Academy” is an institution dedicated to providing high-quality, modern online religious education in line with contemporary needs. Its educational website, www.alilm-academy.com, has the following objectives:

To guide knowledge seekers and provide education in various academic fields online, utilizing modern resources, particularly the facilities of the internet.
To promote and disseminate Islamic knowledge and eradicate ignorance.
To spread noble Islamic teachings, which ensure the welfare of humanity and the entire universe, and to address doubts and misconceptions.

Our Methodology

We adhere to the beliefs of Ahl al-Sunnah wa al-Jama’ah and follow the path of the righteous predecessors (Salaf al-Salih). While respecting all Imams, jurists, and schools of thought within the Muslim Ummah, we follow the Quran, Hadith, the traditions and consensus of the Companions, Hanafi jurisprudence, and the scholars of Deoband.

We completely avoid futile matters, slander, disputes, and polemical debates. In providing educational services, we consider the supervision and guidance of senior scholars and intellectuals of the Ummah as essential and a guiding light, adhering to their advice, established principles, and etiquettes.

Nature of Relationship and Acquaintance with Students

We only know about our students what they provide in their admission forms at the time of enrollment, and we do not verify the accuracy of this information.

Our relationship with students, both male and female, is based solely on their request for education and is strictly limited to teaching and learning. We have no connection to their personal thoughts, ideologies, activities, or engagements—whether individual, social, or otherwise. Our educational interaction with them does not imply endorsement of their views or actions.

Our Pledge and Advice

We are committed to upholding high moral standards and advise our students to do the same. They should adorn themselves with excellent character, steer clear of all forms of evil, vices, and prohibited matters, and make piety, righteousness, and adherence to the Sunnah their ultimate goal. They should live their lives in accordance with Islamic teachings and guidelines, respect the laws of their country, completely avoid law-breaking.

We advise our students to become patriotic civilized citizens, make themselves useful to humanity, treat everyone with good manners, and keep themselves away from all kinds of hateful and hurtful words and actions.

وصلى الله على سيدنا محمد خاتم النبيين وعلى آله وصحبه أجمعين والحمد لله رب العالمين

اوپر تک سکرول کریں۔