تفصیلات تخصص فی الفقہ والافتاء
برائے طلبہ وطالبات (صرف ہندوستانی)
سلسلہ نمبراسماء کتبتفصیلات درس
1الدر المختارمنتخب ابواب
2رسم المفتیمکمل
3السراجی فی المیراثمکمل
4القواعد الفقہیہسو قواعد
5الاشباہ والنظائرمنتخب ابواب
6اصول الفقہ للخلافمکمل ، بعدہ حفظ اصطلاحات اصول فقہ
7تمرین فتاویفتوی نویسی کے آداب بعدہ تین سو فتاوی
یہ ایک سالہ  نصاب ہے ، اس کی تدریس اس طرح ہوتی ہے کہ چند کتابیں ششماہی تک اور چند  کتابیں ششماہی کے بعد سالانہ تک  پڑھائی جاتی ہیں۔ تعلیم بعد نماز مغرب  ہوتی ہے، روزانہ چالیس منٹ کے تین پیڑیڈ ہوتے ہیں، تعلیم گوگل میٹ پر آن لائن ہوتی ہے ۔(صرف آڈیو)  افہام وتفہیم کے لئے بالخصوص سراجی میں مثالوں کی تفہیم کے لئے ڈیجیٹل بوڑڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ طلبہ اور طالبات اصولوں اور مثالوں کو اچھی طرح سجھ سکیں۔
نصابی کتابوں کی تدریس کے علاوہ  اردو اور عربی کتب فتاوی کا مطالعہ کرایا جاتا ہے اور اہم اور جدید موضوعات پر محاضرات پیش کئے جاتے ہیں۔ 
محاضرات کے چند اہم عناوین
۱۔ اسلام اور جدید طبی مسائل
۲۔ فقہ الاقلیات کا تعارف اور ضرورت
۳۔ مسئلہ نکاح وطلاق ، خلع وتنسیخ نکاح
۴۔ تاریخ فقہ اسلامی اور فقہ اسلامی کی ترویج
۵۔  فقہی اختلافات کی وجوہات اور اسباب۔
۶۔ اسلام اور جدید آلات وذرائع
۷۔عصر حاضر میں اجتہاد کی ضرورت اور حیثیت۔
۸۔ مقاصد شریعت اور مصالح مرسلہ کا تعارف۔
۹۔ عرف کی بنیاد پر فتوی میں تغیر ۔
۱۰۔ اسلام اور جدید سماجی مسائل
۱۲۔ اسلام کا نظام معشیت اور موجودہ معاشی نظام ۔
۱۳۔ اسلامی بینکاری : ضرورت اور طریقہ کار
۱۵۔ سودی نظام کی تباہ کاریاں اور مروجہ سودی نظام کے شرعی متبادلات
۱۶۔ شیئر بازار: مروج طور طریق اور ان پر فقہی تطبیق
ان عناوین کے علاوہ بھی دیگر جدید اہم ترین مسائل پر مختلف اکابرین وعلماء کے محاضرات آن لائن پیش کئے جاتے ہیں، اسی طرح اہم دینی اور علمی موضوعات پر محقق ویڈیو فراہم کی جاتی ہے جسے دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ جدید مسائل سے طلبہ اور طالبات اچھی طرح واقف ہوجائیں، تاکہ وہ عصر حاضر کے مسائل میں عوام الناس کی اچھی رہبری کرسکیں۔
  
تحریر مقالات:
ہر ہفتہ ایک اہم تحقیقی عنوان مطالعہ کے لئے دیا جاتا ہے، جسے پڑھنے کے بعد اس موضوع پر مقالہ / مضمون لکھوایا جاتا ہے، اور لکھنے کے آداب سے واقف کرایا جاتا ہے۔ نیز سال کی تکمیل پر تخصص فی الفقہ والافتاء کے ہر طالب علم اور طالبہ کو  تحقیقی مقالہ تحریر کرنے کے لئے  ایک عنوان دیا جائے گا اور اس کے لکھنے کے آداب اور معلومات سے بھی واقف کرایا جائے گا، اس کی تکمیل ضروری ہوگی، جسے اصلاح کے بعد کتابی شکل میں عوام کے لئے شائع بھی کیا جائے گا۔

ٹکنییکی معلومات:
طلبہ اور طالبات کو علمی خدمات میں جدید ذرائع سے استفادہ کے طریقے: جیسے مکتبہ شاملہ اور دیگر علمی سافٹ ویر یا علمی وفقہی ویب سائٹس سے استفادہ کے طور طریق اور اس کے حدود وضوابط سے واقف کرایا جائے گا۔
 
امتحانات اور اجراء سند
طلبہ وطالبات کا آن لائن ششماہی اور سالانہ امتحان ہوگا اور سالانہ امتحان میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو ’’ العلم اکیڈمی ‘‘ کی طرف سے ’’سند اختصاص فی الفقہ والافتاء‘‘ جاری کی جائے گی۔
 
شعبہ میں داخلہ کی اہلیت
اس شعبہ میں داخلہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ درخواست گزار کسی دینی ادارہ سے کم از کم عالمیت یا فضیلت کی تکمیل کرچکے ہوں جس کی تصدیق کے لئے داخلہ کے وقت سرٹیفیکیٹ اور مارکس شیٹ طلب کی جائے گی۔
 
داخلہ کے لئے ضروری دستاویزات
داخلہ کے لئے ہر طالب علم اور طالبہ کو فضیلت/عالمیت کی سند، مارکس شیٹ اور آدھار کارڈ دینا لازم ہے۔ اس کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ آن لائن تعلیم ابھی فی الحال صرف ہندوستانی شہریوں کے لئے ہے۔
 
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
اوپر تک سکرول کریں۔